اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ محمد علی کی ربیع الاول کے حوالہ سے سب ڈویژن سماہنی کی علماء کونسل کے ساتھ ملاقات

ملاقات میں ربیع الاول کے جلوس اور محافل کے دوران جاری شدہ ایس او پی پر عملدرآمد کروانے پر اتفاق

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 18:25

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ محمد علی نے ربیع الاول کے حوالہ سے سب ڈویژن سماہنی کی علماء کونسل کے ساتھ ملاقات ۔ملاقات میں ربیع الاول کے جلوس اور محافل کے دوران جاری شدہ ایس او پی پر عملدرآمد کروانے پر اتفاق ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ محمد علی نے کہا کہ حضورؐکی آمد کا جشن ہر مسلمان کو منانا چاہیے لیکن موجودہ حالات کے دوران ایس او پی پر عملدرآمد کر ہی ہم خود کو اور اپنے قرب و جوار میں رہنے والوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں علما کرام نے کرونا وائرس وباء کے دوران انتہائی مثبت کردار ادا کیا اور انتظامیہ امید کرتی ہے کہ آئیندہ بھی علماء کرام حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر عملدرآمد کروانے میں معاون رہیں گے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بروزہفتہ اسسٹنٹ کمشنر سماہنی حافظ محمد علی نے ہمراہ نائب تحصیلدار سماہنی مرزا اعظم جرال تعلیمی اداروں اور شادی ہالز کی نسبت جاری شدہ ایس او پی پر عملدرآمد کروانے کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سماہنی اور رحمان میرج ہال سماہنی کی چیکنگ کی اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہدایات جاری کیں کہ تعلیمی ادارہ جات میں ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال یقینی بنایا جائے شادی ہالز کے مالکان شرکاء شادی کو ماسک فراہم کریں اور سیٹنگ سماجی فاصلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے کی جائے گی۔خلاف ورزی کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :