پی ڈی ایم کی جانب سے گوجرانوالہ میں کامیاب جلسہ کے انعقاد سے سلیکٹیڈ حکمران حواس باختہ ہوگئے،،مابت کاکا

کتوبر کو کوئٹہ میں منعقدہ جلسہ عام حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین کی بالادستی عدلیہ کی خودمختاری میڈیا کی آزادی کیلئے راہ ہموار کرنے میں معاون ومددگار ثابت ہوگی کارکن اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ،عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری و دیگر کی گفتگو

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 21:37

مسلم باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2020ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے گوجرانوالہ میں کامیاب جلسہ کے انعقاد سے سلیکٹیڈ حکمران حواس باختہ ہوگئے 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں منعقدہ جلسہ عام حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین کی بالادستی عدلیہ کی خودمختاری میڈیا کی آزادی کیلئے راہ ہموار کرنے میں معاون ومددگار ثابت ہوگی کارکن اپنی بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشید خان ناصر صوبائی جوائنٹ سیکرٹری حاجی ہدایت اللہ کاکڑ نے مسلم باغ میں پارٹی ذمہ داران اور کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ضلع قلعہ سیف اللہ کے صدر عبدالمالک کاکڑ پشین صدر عبدالباری کاکڑ ہرنائی صدر ولی دادمیانی ڑوب صدر انورخان مندوخیل اراکین صوبائی کونسل مراد خان کاکڑ انجنئیر رسد خان کاکڑ ملک کوٹے خان ملک زین الحق نواز خان حاجی شفیع عبدالقیوم کاکڑ محمد خان کاکڑ خان زمان کاکڑ جبار کاکڑ جلال الدین منیراحمد اور دیگر بھی موجودتھے انہوں نے کہا کہ 25 اکتوبر کو کوئٹہ میں ہونیوالا جلسہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی آئین کی بالادستی عدلیہ کی خودمختاری میڈیا کی آزادی باریسنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اس کیلئے ملک کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری قوتوں کے اتحاد پی ڈی ایم میدان عمل میں نکلی ہے گوجرانوالہ میں عظیم الشان جلسہ عام سے حکمران ٹولہ حواس باختہ ہوگئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی شروع دن سے جمہور کی حکمرانی کیلئے جہد کرتی آئی ہے اور آج بھی جمہوری قوتوں کے سنگ کھڑی ہے جب تک آئین پر عمل درآمد کو یقینی نہیں بنایا جاتا ملک ترقی کے منازل طے نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی گزشتہ چار ہفتوں سے لا پتہ ہے ذمہ دار حلقوں کی خاموشی باعث حیرت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسد خان اچکزئی کو باحفاظت بازیاب کرانا حکومت وقت اور ریاست کی ذمہ داری ہے دریں اثنا مابت کاکا رشید ناصر ہدایت اللہ کاکڑ باری کاکڑ انور خان ولی داد اور دیگر نے مسلم باغ میں ڈاکٹر سیف الدین شموزئی کے وفات پر اور کلی سٹیشن میں نذیر استاد سے ان کے بچوں کی وفات پران کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔