Live Updates

کیپٹن صفدر کی گرفتاری میرے لیے باعث صدمہ ہے ،بلاول بھٹو

جس طرح گرفتاری کی گئی ہے، وہ سرزمینِ سندھ کی روایات کے منافی ہے،مریم نواز سے گفتگو

پیر 19 اکتوبر 2020 18:00

کیپٹن صفدر کی گرفتاری میرے لیے باعث صدمہ ہے ،بلاول بھٹو
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ میرے لیئے باعثِ صدمہ ہے۔

(جاری ہے)

مریم نواز سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی چیئرمین نے ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ جس طرح گرفتاری کی گئی ہے، وہ سرزمینِ سندھ کی روایات کے منافی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومتِ سندھ کو مذکورہ گرفتاری کے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا، جبکہ انہوں نے وزیراعلی سندھ کو واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے اور کیپٹن صفدر کی رہائی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کا کہا ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات