Live Updates

بلاول بھٹو نے مریم نواز کو بلاول ہاؤس میں رہائش کی پیشکش کردی

کیپٹن صفدر کی رات گئے اس طرح گرفتاری سندھ کی روایات کے بھی منافی ہے ، تکلیف دہ گھڑی میں آپ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں ، بلاول بھٹو

پیر 19 اکتوبر 2020 20:51

بلاول بھٹو نے مریم نواز کو بلاول ہاؤس میں رہائش کی پیشکش کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) پاکستا ن پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے مریم نواز کو بلاول ہاؤس میں رہائش کی پیشکش کردی،بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی مذمت کی اور کہا کہ رات گئے اس طرح کی گرفتاری سندھ کی روایات کے بھی منافی ہے،اس تکلیف دہ گھڑی میں آپ کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور سندھ حکومت کو گرفتاری کے سلسلے میں پیشرفت سے آگاہ نہیں کیا گیا،وزیراعلیٰ سندھ کوہدایات دی ہے واقعے کی مکمل تحقیقات ہوں،دونوں رہنماؤں میں رکاوٹوں کے باوجود جمہوریت کے استحکام کی جدوجہد کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز کو بلاول ہاؤس میں رہائش کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ آپ میری بہن ہیں جب تک کراچی میں ہیں بلاول ہاؤس میں قیام کرسکتی ہیں۔

#
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات