کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، ہمیں لاعلم رکھاگیا، سعید غنی

گرفتاری پی ڈی ایم کی جماعتوں میں اختلاف کی سازش نظر آتی ہے ،اگر گرفتاری کیلیے ہمیں کہا بھی جاتا تو نہیں کرتے،صوبائی وزیر تعلیم و سینئر رہنما پی پی پی

پیر 19 اکتوبر 2020 20:51

کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، ہمیں لاعلم رکھاگیا، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) صوبائی وزیر تعلیم و سینئر پی پی رہنمائ سعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنمائ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق نہیں، ہمیں لاعلم رکھا گیا۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازشریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے سعید غنی کا کہنا ہے کہ گرفتاری پی ڈی ایم کی جماعتوں میں اختلاف کی سازش نظر آتی ہے ،اگر گرفتاری کیلیے ہمیں کہا بھی جاتا تو نہیں کرتے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر ودیگر کیخلاف ایف آئی آر شام 7 بجے درج نہیں ہوئی ،وقت غلط لکھا گیا ،گرفتاری کا فیصلہ سندھ حکومت کو اعتماد میں لے کرناچاہیے تھا۔ سینئر پی پی رہنماء سعید غنی کا کہنا ہے کہ مزار قائد پر کیپٹن (ر)صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا تاہم جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی وہ قابل مذمت ہے،کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی۔ سعیدغنی نے کہا ہے کہ پولیس کااقدام پی ڈی ایم کی جماعتوں میں خلیج پیداکرنیکی سازش کاحصہ ہے ،پی ڈی ایم میں خلیج پیدا کرنے کی سازش ناکام بنائیں گے۔ #