انسانی سمگلنگ کیس کی سماعت :

ٰاسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے انسدادانسانی سمگلنگ سیل کے سربراہ کوکلمنگل کو طلب کرلیا

پیر 19 اکتوبر 2020 22:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے انسانی سمگلنگ کے ذریعے آزربائیجان سیلائی جانے والی لڑکی کی واپسی کے کیس میں ایف آئی اے انسدادانسانی سمگلنگ سیل کے سربراہ کو کل (منگل کو) طلب کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران جمیلہ زامانوا اپنے وکیل شکیل بلوچ اور ضیاء اعوان ایڈووکیٹ کے ساتھ پیش ہوئی جبکہ فیصل ایدھی اور ایدھی ویلفئر ٹرسٹ اسلام آباد کے انچارج شکیل احمدبھی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے استفسارکیاکہ کیا وزارت داخلہ نے این او سی جاری کر دیا منسٹری کو کیا مسئلہ ہے۔ ایف آئی اے افسرنے کہاکہ ہم پاسپورٹ بنا کے دیں گے۔ درخواست گزار وکیل نے کہاکہ یہ انسانی سمگلنگ کا معاملہ ہے جس پر عدالت نے کہاکہ جی بلکل یہ انسانی سمگلنگ ہے آپ انتظار میں ہیں کوئی ایف آئی اے میں درخواست دے اس وقت پر آدھے پاکستان کا جنازہ نکل جائے گا ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل قیصر مسود کہاں ہے جس پر ایف آئی اے نمائندہ افسرنے کہاکہ ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لیگل قیصر مسود سپریم کورٹ میں ہے عدالت نے ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل کے ڈائریکٹر کو ذاتی طور پرپیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج تک کیلئے ملتوی کردی۔