شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک

منگل اکتوبر 15:10

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر میر علی میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں علیم خان خوشحالی گروپ کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں نے میر علی میں گزشتہ روز ایک رہائشی ملک رئیس کوقتل کیا تھا، مارے گئے دہشت گرد مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے۔