امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

ٹرمپ ویڈیو میں اپنے ہی انداز میں ڈانس اسٹیپس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں،رپورٹ

منگل 20 اکتوبر 2020 16:05

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے مختلف انداز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں اور اب ان کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے۔گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کبھی خوشی کبھی غم فلم میں شاہ رخ خان کے انداز میں وائٹ ہائوس میں انٹری کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

اب امریکی صدر کی ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی جس میں وہ اپنے ہی انداز میں ڈانس اسٹیپس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اس ویڈیو کے بعد اب لپ سنکنگ ایپ ٹک ٹاک پر صارفین ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈانس کی ویڈیو ساتھ ڈو اِٹ ٹک ٹاک بنا رہے ہیں اور ان کے ڈانس اسٹیپس فالو کر رہے ہیں۔متعدد ٹک ٹاک صارفین کی جانب سے صدر ٹرمپ جیسے ڈانس اسٹیپس کرکے ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں جس سے لوگ خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔