گورنربلوچستان نے لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تیز ترین ویریفکیشن و چان بین کرنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ کو تعرفی اسناد سے نوازا

منگل 20 اکتوبر 2020 18:15

گورنربلوچستان نے لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تیز ترین ویریفکیشن و ..
مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) گورنر بلوچستان جسٹس امان اللہ یاسین زئی نے لوکل و ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کی تیز ترین ویریفکیشن و چان بین کرنے پر ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمداچکزئی کو تعرفی اسناد سے نوازا اور انکی کارکردگی کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان نے ضلع مستونگ سے تعلق رکھنے والے وفاقی حکومتوں کے محکموں ، خود مختار / نیم خودمختار اداروں وغیرہ میں بھرتی ہونے والے ملازمین کی مقامی ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے تیز عمل کے سلسلے میں تسلی بخش کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر مستونگ کو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا۔

واضع رہے کہ ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی کے سربرائی میں وفاقی محکموں میں بلوچستان کوٹہ پر ملازمت کرنے والے ایسے 744 ملازمین کی ڈومیسائل سرٹیفکٹس کی تصدیق کا عمل 3 ماہ میں مکمل کیا اور رپورٹ اعلی حکام کو ارسال کردیا۔جبکہ 744 ملازمین میں 142 ملازمین کے ڈومیسائل سرٹیفکیٹس کو منسوخ بھی کیاگیاجس پر گورنر بلوچستان نے آج ڈپٹی کمشنر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں تعرفی اسناد دیا۔

متعلقہ عنوان :