بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے زیراہتمام کوئٹہ میں جلسہ میں شرکت اورخطاب کریں گے،،ترجمان

منگل 20 اکتوبر 2020 22:16

بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے زیراہتمام کوئٹہ میں جلسہ میں شرکت اورخطاب ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پی ڈی ایم کے زیراہتمام کوئٹہ میں جلسہ میں شرکت اور خطاب کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ جلسے میں شرکت نہ کرنے کی خبریں جعلی ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے، مخالفین جعلی خبریں پھیلا کر جیالوں کو جلسہ عام میں شرکت کرنے سے روک نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

پی ڈی ایم کوئٹہ کا جلسہ تاریخی اور ریکارڈ ساز جلسہ ہوگا،پی ڈی ایم جلسوں اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی سیاست نے جعلی حکومت کو بوکھلاہٹ میں مبتلا کردیا۔