پنجاب پولیس ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ کا قربان لائنزلاہور میں کرونا وائرس تشخیصی کیمپ کا انعقاد

منگل 20 اکتوبر 2020 22:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2020ء) پنجاب پولیس ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ کی جانب سے قربان لائنزلاہور میں کرونا وائرس تشخیصی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ پنجاب شارق جمال خان نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ حکام کو ایک خط جاری کیا تھا جس میں کرونا وائرس کے پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروںکے لیے کرونا وائرس کی تشخیص اور ٹیسٹ کی درخواست کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

اس خط کے جواب میں ضلعی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر قربان لائنز میں کرونا کیمپ کا انعقاد کیا۔ڈاکٹر علی اے زیدی، ڈاکٹر نعیم نادر ، ڈاکٹر شاہدنے اور GBT Health Department کی 15 رکنی ٹیم نے کیمپ میں حصہ لیا۔ڈی آئی جی شارق جمال خان نے کہا کہ عوام کی حفاظت پر معمور پولیس اہلکاروں کی صحت ڈیپارٹمنٹ کی اولین ترجیح ہے اسی لئے مرحلہ وار کرونا کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پہلے مرحلہ میں106اہلکاروں کو کرونا وائرس کے تشخیصی عمل سے گزارا گیا اور72 ایسے اہلکار جن میں علامات ظاہر ہوئیں یا خدشہ ہوا ان کے نمونہ جات حاصل کئے گئے جن کی رپورٹس آنے پر علاج معالجہ شروع کیا جائے گا