صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں محبوب احمد ہمدانی انتقال کرگئے، میانی صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا

طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے ،طبیعت زیادہ خراب ہونے پر چند روز قبل نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا

بدھ 21 اکتوبر 2020 17:30

صدارتی ایوارڈ یافتہ نعت خواں محبوب احمد ہمدانی انتقال کرگئے، میانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) صدارتی ایوارڈ یافتہ معروف نعت خواں محبوب احمد ہمدانی طویل علالت کے بعد 75برس کی عمر میں انتقال کرگئے جنہیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میانی صاحب قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔مرحوم طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے اور انہیں چند روز قبل قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ گزشتہ روز دم توڑ گئے ۔

(جاری ہے)

محبوب احمد ہمدانی کے بھائی مرغوب احمد ہمدانی بھی ثنا خوانی میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔ مرحوم نے سوگواران میںبیوہ، دو بیٹے اور دو بیٹیاں چھوڑے ہیں۔ محبوب احمد ہمدانی کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا ۔ان کے صاحبزادے کے مطابق والد ہمیشہ یہی خواہش کرتے تھے کہ میرا جب انتقال ہو تو ربیع الاول کامہینہ ہو اور خدا کی ذات نے ان کی یہ خواہش پوری کر دی۔محبوب احمد ہمدانی کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :