وزیر اعلی عثمان بزدارکا کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

بدھ 21 اکتوبر 2020 18:36

وزیر اعلی عثمان بزدارکا کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے میں قیمتی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2020ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلی عثمان بزدارنے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اورسوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں -