امریکی کانگریس کے 45 ارکان کا حکومت سے جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے بائیکاٹ کا مطالبہ

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:30

امریکی کانگریس کے 45 ارکان کا حکومت سے جی۔ 20 سربراہی اجلاس کے بائیکاٹ ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2020ء) : امریکی کانگریس کے 45 ارکان نیایک مکتوب کے ذریعے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں انسانی حقوق سے متعلق خدشات دور ہونے تک ریاض میں ا?ئندہ ماہ ہونے والے جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس کا بائیکاٹ کردے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو کو لکھے گئے اس خط پر دستخط کرنے والوں میں ڈیموکریٹک ممبران جان شیکوسکی اور الہان ??عمر بھی شامل ہیں۔

خط میں سعودی حکومت سے جیلوں میں بندخواتین سمیت انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی ، یمن میں فوجی مہم کے خاتمہ اور صحافی جمال خشخوگی کے قتل کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیاگیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کے علمبردار ملک کی حیثیت سے امریکہ کو چاہئے کہ وہ سعودی عرب سے انسانی حقوق کی صورتحال بہتر کرنے کا مطالبہ کرے۔

(جاری ہے)

ارکان کا کہنا ہے کہ اگر سعودی حکومت فوری اقدامات کرنے میں ناکام رہتی ہے تو ہمیں جی۔

20 سربراہی اجلاس میں شرکت سے دستبردار ہو تے ہوئے سعودی حکومت کے ساتھ ا?ئندہ تمام معاملات کو انسانی حقوق کے لئے اصلاحات سے مشروط کرنا چاہئے۔ خط کو وکلا گروپ فریڈم فارورڈ کی بھی تائید حاصل ہے۔ خط پرسعودی حکومت یا مائیک پومپیو کی طرف سے تاحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ یہ خط ایسے مرحلے پر سامنے ا?یا ہے جب یورپی پارلیمنٹ نیبھی جی۔

20 اجلاس میں شرکت کو انسانی حقوق سے مشروط کرنے کی قرارداد منظور کی ہے۔ اس وقت فورم کی سربراہی سعودی عرب کے پاس ہے اور21 اور 22 نومبر کو ہونے والے سربراہی اجلاس کی میزبانی بھی وہی کر ے گا۔ یہ اجلاس سعودی عرب کی بین الاقوامی سفارت کاری کے لئے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے جس میں شرکت کے لئییورپی یونین اور امریکہ کی ممکنہ شرائط سعودی حکومت کے لئے شرمندگی کا باعث بن سکتی ہیں۔واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو ریاض میں شروع ہونے والی صنفی مساوات کے حوالے سے دو روزہ خواتین کانفرنس میں پڑھے گئے شاہی فرمان میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے غیر معمولی اصلاحاتی سفر کا آغاز کر لیا ہے۔