نیر حسین بخاری نے تحریک انصاف کو کو پاکستانیت تقسیم و انتشار کا نام دے دیا

بجلی گردشی قرضہ معاشی عفریت بنتا جا رہا ہے،مافیا من پسند حکومتی پالیسیاں معیشت کی بنیادیں کھوکھلی کر رہی ہیں ، نیئر حسین بخاری

جمعرات 22 اکتوبر 2020 13:49

نیر حسین بخاری نے تحریک انصاف کو کو پاکستانیت تقسیم و انتشار کا نام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے تحریک انصاف کو کو پاکستانیت تقسیم و انتشار کا نام دے دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ زاتی مفادات کا اسیر گروہ اقتدار کو طول دینے کیلئیاداروں کی تقسیم اور عوام میں انتشار کے زریعے انارکی اور خلفشار کے درپے ہے۔ انہوںنے کہاکہ اناڑی کھلاڑیوں کا حکمران ٹولہ عوام الناس کیلئے کرونا وبا سے زیادہ مہلک مرض ثابت ہو رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی ملکی استحکام اور قومی یکجہتی و اتحاد کے خلاف ہرسازش کی راہ میں سیسہ پلائی دیوار ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی گردشی قرضہ معاشی عفریت بنتا جا رہا ہے،مافیا من پسند حکومتی پالیسیاں معیشت کی بنیادیں کھوکھلی کر رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ قوم کے معماروں کو شیرو اور ٹائیگرز قرار دینے والی حیوانیت سوچ سے چھٹکارا ضروری ہے۔

انہوںنے کہاکہ لاقانونیت کے خاتمے کیلئے ٹائیگرز فورس کا استعمال قانون کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔ انہوکںنے کہاکہ ملازمتیں اور مکانات کے وعدے کرنے والے روٹی روزگار چھین رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب میں اضافی گندم پی ٹی آئی کی عمران خان کی پالتو مرغیاں کھا گئی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخواہ میں بلین ٹری نیازی پارٹی کی بکریاں ہضم کر گئی ہیں،۔ انہوںنے کہاکہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کرکے مزدور کے چولہے بجھانے والوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔