مریم صفدر اور صفدر اعوان علیحدہ کمروں میں سو رہے تھے، فیاض الحسن چوہان کا دعویٰ
صفدر اعوان کی گرفتاری کا ڈرامہ اداروں کے درمیان تصادم کرانے کی کوشش تھی، کیپٹن (ر) صفدر اور مریم نواز ہوٹل کے علیحدہ علیحدہ کمروں میں تھے، مریم نواز کے کمرے کا دروازہ نہیں توڑا گیا: صوبائی وزیر اطلاعات
شہریار عباسی جمعرات 22 اکتوبر 2020 19:56
(جاری ہے)
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ مریم صفدر اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر الگ الگ کمرے میں تھے، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ وہ کمرے میں ساتھ تھیں اور دروازہ توڑا گیا تو انہوں نے ویڈیو نہیں بنائی ہو۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ آئی جی ہمارے کنٹرول میں نہیں، اس کا مطلب ہے آپ مانتے ہیں کہ آپ نا اہل ہیں، آئی جی سندھ ایک کرپٹ آدمی ہیں جو ان کے اومنی کے اکاؤنٹس کا تحفظ کرتے رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مکس اچار پارٹی کرپشن کا تماشہ، مریم صفدر کے باہر جانے کی آشا اور اٹھارویں ترمیم کی بھاشا پر کھڑی ہے، فوج عمران خان کے ساتھ نہیں بلکہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، جیسے ماضی میں نواز شریف کی حکومت کے ساتھ کھڑی تھی۔ ان کا کہنا تھاکہ مریم نواز چادر اور چار دیواری کے تحفظ کا واویلا تو کر رہی ہیں لیکن مزار قائد کی بے حرمتی کی کوئی بات نہیں کررہا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز بتائیں جمہوریت کا راگ الاپنے والے ان دونوں لیڈروں کی پارٹیوں میں خود کتنی جمہوریت ہے؟ انہوں نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو اپنے والد کے فرمان کے مطابق نواز شریف سے بچیں ۔ واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کو مزار قائد پر نعرے بازی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جس پر مریم نواز نے کہا تھا کہ وہ اپنے کمرے سو رہے تھے کہ ان کادروازہ توڑ کر اہلکار کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کر کے لے گئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.