شاہ سلمان نے گورنر تبوک کے عہدے میں چار برس کی توسیع کردی

جمعہ 23 اکتوبر 2020 10:45

شاہ سلمان نے گورنر تبوک کے عہدے میں چار برس کی توسیع کردی
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء) : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گورنر تبوک کے عہدے میں ار برس کی توسیع کردی- سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق عہدیکی مدت میں چار برس کی توسیع پر گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان نے خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکر یہ ادا کیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ عہدے میں توسیع کے فرمان کو اپنے لیے باعث اعزاز اور خود پر قیادت کے غیرمعمولی اعتماد کی علامت سمجھتے ہیں-