
اظہر علی کی کپتانی کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ
چئیرمین پی سی بی کی اظہر علی سے ملاقات کے بعد کارگردگی کی بنیاد پر اظہر علی کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا
مقدس فاروق اعوان
جمعہ 23 اکتوبر 2020
12:13

(جاری ہے)
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو صرف وائٹ بال کرکٹ کا کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کی کپتانی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے ایک رکن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ دورہ انگلینڈ کے دوران مانچسٹر ٹیسٹ دیکھ رہے تھے۔ میچ پاکستان کے ہاتھ میں تھا پھر بھی انگلینڈ نے فتح حاصل کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اظہر علی کی کپتانی ناقص رہی، انہیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اظہر علی کی قیادت میں اب تک قومی ٹیم کی کارکردگی کافی ناقص رہی ہے۔ اظہر علی کی ناقص کپتانی کی وجہ سے ہی دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم جیتا ہوا ٹیسٹ میچ ہار گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان اس حوالے سے اظہر علی سے اہم ملاقات کر چکے ہیں، جبکہ چئیرمین پی سی بی احسان مانی اگلے ماہ قومی ٹیم کے کپتان سے ملاقات کریں گے۔ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان نومبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.