روٹری کلب ایبٹ آباد کے سیکرٹری شیخ نثار احمد پاکستان نیشنل پولیو پلس کے مرکزی ممبر نامزد

جمعہ 23 اکتوبر 2020 16:22

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2020ء) : ہزارہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات روٹری کلب ایبٹ آباد کے سیکرٹری شیخ نثار احمد پاکستان نیشنل پولیو پلس کے مرکزی ممبر نامزد ہو گئے۔ ان کی نامزدگی کراچی سے تعلق رکھنے والے ممبر انٹرنیشنل پولیو عزیز میمن نے ڈسٹرکٹ گورنر تعظیم احمد کھمبوہ کی مشاورت سے کی۔ اس سے قبل ایبٹ آباد سے روٹرین فخر الدین اور عنصر محمود خان نیشنل پولیو پلس کے ممبرز رہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

شیخ نثار نے اپنی سماجی خدمات کا آغاز گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج ایبٹ آباد سے یو این او کی ذیلی تنظیم ہلال احمر، ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سے کیا۔ 1984ئ میں پشاور میں سالانہ کانفرنس میں صوبہ بھر کے کالجز و یونیورسٹیوں کے مقابلہ میں ایبٹ آباد کالج نے صوبہ میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ کالج ہذا کے دیگر تین طالب علموں اور شیخ نثار احمد کو گرانقدر خدمات پر ہلال احمر گولڈ میڈل دیا گیا تھا۔ وہ روٹری انٹرنیشنل کی نوجوانوں کی تنظیم روٹریکٹ کلب ایبٹ آباد کے بانی نائب صدر منتخب ہوئے تھے۔