بھارت کو گندا قراردینے پر انتہاءپسند ہندو”بھگوان ٹرمپ“ کو ہی نذرٓاتش کرنے لگے
امریکی صدر کے دورہ کے دوران ٹرمپ کی جن تصاویر اور پوسٹروں پر تلک لگا پوجا کی گئی تھی آج انہیں ہی آگ لگائی جارہی ہے. بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ
میاں محمد ندیم ہفتہ 24 اکتوبر 2020 13:00
(جاری ہے)
ان دونوں ٹرمپ بھارت میں ”رام“سے ”راون“ بن چکے ہیں اور یہ امریکی صدر کے انتخابی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ آخری مباحثے کے بعد ہوا ہے جس میں انہوں نے بھارت کو ”گندا“قراردیا تھا ٹرمپ کے بھارت کے بارے میں ریمارکس پر نہ صرف بھارتی عوام ردعمل کا اظہار کررہے ہیں بلکہ بعض ریاستوں میں انتہاپسند ہندوﺅں کی جانب سے ”بھگوان ٹرمپ “کی تصاویر جلانے کے واقعات بھی پیش آئے ہیں. بھارت کی اپوزیشن جماعتیں اسے مودی سرکار کی سفارتی ناکامی قراردے رہی تو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سرپرست راشٹرایہ سیوم سیوک سنگھ( آرایس ایس) غصے سے آگ بگولہ نظرآتی ہے اور کئی ریاستوں میں ہندﺅں دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ”شری ٹرمپ“کے انہی پوسٹروں اور تصاویر کو نذرآتش کیا گیا ہے جن کے ماتھے پر تلک لگا کر 24فروری کو ان کی پوجا کی گئی تھی. ٹرمپ کی جانب سے ان ریمارکس کے بعد ’filthy" اور Howdy Modi ٹاپ ٹیرنڈ بن گیا Howdy Modi کے نام سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے دورے کے دوران ہیوسٹن میں ستمبر 2019 میں ریلی نکالی تھی جس میں 50 ہزار کے قریب لوگوں کی شرکت کا دعوی کیا گیا تھا اس ریلی کے بارے میں بھارتی ذرائع ابلاغ میں ریلی پر کروڑوں ڈالر خرچ کیئے جانے پر بھی سوالات اٹھائے گئے تھے ‘بھارتی اپوزیشن راہنما کپل سیبل نے پوچھا ہے کہ صدر ٹرمپ کا بھارت کی فضا پر تبصرہ دونوں لیڈروں کے درمیان دوستی کا پھل اورHowdy Modi کا نتیجہ ہے؟بہت سے لوگوں نے صدر ٹرمپ کے رواں برس فروری میں کیے جانے والے بھارت کے دورے کی جانب اشارہ کیا ہے جب مودی نے اپنے ”اچھے دوست“ کے لیے ایک گرینڈ شو کیا جس میں کرکٹ سٹیڈیم میں گانے گائے گئے رقص ہوا اور بہت بڑا استقبالیہ دیا گیا. ایک طرف آر ایس ایس اور دیگر انتہاپسند ہندﺅں نسل پرست جماعتیں سخت غصے میں نظر آرہی ہیں تو دوسری جانب سے کئی بھارتی اسے مثبت تنقید قراردے رہے ہیں تاہم ان کی تعداد انتہائی کم ہے ٹرمپ کے تبصرے کے بعد بہت سے لوگوں نے دہلی میں فضا کی کوالٹی کے انڈیکس کے سکرین شارٹ کو ری ٹویٹ کیا جو کہ شہر کے بہت سے حصوں میں انتہائی لیول پر چلا گیا ہے. مصنفہ کرن منرال نے ٹویٹ کی کہ فضا ہر سال آلودگی کی انتہائی حدوں کو چھو رہی ہے انہوں نے آرایس ایس اور دیگر انتہاءپسندوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ بے عزتی محسوس کرنے یا پریشان ہونے کے بجائے کیا ہم اپنی ہوا اور ماحول کو کو صاف کرنے کے لیے اسے ایک چیلنج کے طور پر لے سکتے ہیں؟ تاکہ ہمیں دوبارہ کوئی یہ کہنے کی جرات نہ کرے. صدر ٹرمپ نے مباحثے کے دوران انڈیا کے ساتھ چین اور روس کی ہوا کو بھی گندا قراردیا تھا مگر”بھگوان ٹرمپ“کے خلاف ردعمل صرف بھارت میں دیکھنے میں آرہا ہے ان کے تبصرے نے عوام کے غصے کو ہوا دی ہے اور بھارتیوں کی اکثریت وزیراعظم نریندر مودی سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر رہی ہے لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو تسلیم کرتے ہیں کہ دہلی کی آب و ہوا دنیا میں سب سے زیادہ آلودہ ہے. واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا کے 20 آلودہ ترین شہروں میں انڈیا کے 14 شہر شامل ہیں اور دنیا میں ہر دس میں سے نو انسان آلودہ فضا میں سانس لینے پر مجبور ہیں عالمی ادارے ڈبلیو ایچ او نے اپنے تازہ تخمینے میں بتایا ہے کہ ہر سال تقریباً 70 لاکھ افراد گھر کے اندر اور باہر کی آلودہ ہوا میں سانس لینے کی وجہ سے ہلاک ہو رہے ہیں‘دارے نے آلودگی کی سطح پی ایم 2.5 سے زیادہ والے جن سب سے زیادہ آلودہ شہروں کا ذکر کیا ہے ان میں دارالحکومت دہلی کے ساتھ ہندوﺅں کا مقدس شہر وارانسی یعنی بنارس‘ کانپور، فریدہ آباد، گیا، پٹنہ، لکھنو، آگرہ، مظفرپور، سری نگر، گڑگاﺅں، جے پور، پٹیالہ، اور جودھپور شامل ہیں
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.