صدرمملکت کی زیر صدارت فیڈرل اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا گورنر ہائوس کراچی میں44 واں اجلاس

اردو یونیورسٹی میں پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک بننے کی صلاحیت موجود ہے،ڈاکٹر عارف علوی

ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:02

صدرمملکت کی زیر صدارت فیڈرل اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا گورنر ہائوس ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2020ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت فیڈرل اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا گورنر ہائوس کراچی میں44 واں اجلاس ہوا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے انتظامی اور مالی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ اردو یونیورسٹی میں پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک بننے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی کی سینیٹ یونیورسٹی کو درپیش مسائل کو حل کرنے کی کوششیں تیز کرے۔اجلاس میں قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ ، محمد جاوید اشرف حسین ، قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد ڈارین اور سینیٹ کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔