اورنج لائن منصوبہ بالآخر مکمل، وزیر اعلی پنجاب کل افتتاح کرینگے
ہفتہ 24 اکتوبر 2020 22:34
(جاری ہے)
اس کے علاوہ ٹرین کا گزر ودھا، اسلام باغ، سلامت پورہ، محمود بوٹی، پاکستان منٹ، شالیمار گارڈنز، باغبان پورہ، یو ای ٹی، لاہور ریلوے سٹیشن، لکشمی چوک، جی پی او، انارکلی، چوبرجی، گلشن راوی، سمن آباد، بند روڈ، صلاح الدین روڈ، شاہ نور، سبزہ زار، اعوان ٹا?ن، وحدت روڈ، ہنجروال، کینال، ٹھوکر نیاز بیگ اور علی ٹا?ن سے ہو گا۔
تقریباً 25 کلومیٹر کا ٹریک زمین کے اوپر اور لکشمی سے چوبرجی تک کا 1.72 کلومیٹر کا ٹرین ٹریک زیر زمین تعمیر کیا گیا ہے۔ اس ٹریک پر چلانے کے لیے 27 ٹرینیں چین سے خریدی گئی ہیں جبکہ ایک ٹرین کے پیچھے 5 بوگیاں لگائی جائیں گی۔5 بوگیوں پر مشتمل ایک ٹرین میں 250 افراد کے بیٹھے کی گنجائش موجود ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اورنج ٹرین میں روزانہ تقریباً ڈھائی لاکھ افراد سفر کریں گے۔ اورنج ٹرین میں مسافروں کی رہنمائی کے لیے ٹرین کے اندر سکرینز نصب کی گئی ہیں جس سے انھیں سٹیشنز سے متعلق معلومات مل سکیں گی۔ مسافر ڈیرہ گجراں سے 45 منٹ میں علی ٹا?ن تک پہنچ سکیں گے۔ اس کے علاوہ سٹیشنز پر ٹکٹ خریدنے کے لیے خودکار مشینیں بھی نصب کی گئی ہیں۔اس منصوبے کو مکمل کر کے عوام کے لیے کھولنے کے لیے پاکستان سپریم کورٹ نے حکومت پنجاب کو یہ احکامات جاری کیے تھے کہ جنوری 2020 تک اس ٹرین کو چلایا جائے۔اورنج ٹرین منصوبے کے سول سٹرکچر پر کام کا آغاز 2015 میں کیا گیا۔ پہلے فیز میں اس منصوبے کو ڈیرہ گجراں سے چوبرجی تک مکمل کیا گیا جسے جبیب کنسٹرکشن کمپنی نے مکمل کیا جبکہ دوسرے فیز میں اس پراجکیٹ کا کنٹریکٹ زیڈ کے بی کمپنی کو سونپ دیا گیا جس نے اسے چوبرجی سے علی ٹا?ن تک مکمل کیا۔اس منصوبے کا سول کام مکمل ہونے کے بعد اس منصوبے کے سول سٹرکچر پر آنے والے خرچے کا تعین کیا گیا جس کی لاگت 48 ارب روپے بتائی گئی۔ مئی 2019 میں اس منصوبے کا سول کام مکمل ہونے کے بعد مکینکل اور الیکٹریکل کام کو مکمل کرنے کے لیے اسے ایک چینی کمپنی کے حوالے کر دیا گیا۔27 ماہ میں مکمل کیے جانے والا منصوبہ 22 ماہ کی تاخیر کے بعد مکمل کیا گیا۔ اس منصوبے کی تاخیر جن وجوہات کا شکار رہی اس میں ماحولیاتی مسئلہ، شفافیت اور ہیریٹیج عمارتوں کو نقصان جیسے مسائل شامل تھے۔اگست 2016 میں لاہور ہائی کورٹ نے لاہور کے 11 تاریخی مقامات کے 200 فٹ کے اندر ہونے والے تعمیراتی کام کو بند کرنے کا حکم دیا تھا تاہم تاریخی عمارتوں کو نقصان سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کے بعد اس منصوبے پر کام جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی۔اگست 2018 میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے احکامات جاری کیے تھے کہ اورنج لائن منصوبے میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کی جائیں۔ نیب حکام کا الزام تھا کہ اس ’منصوبے میں شفافیت سے کام نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے اس منصوبے میں مبینہ طور پر ’تقریباً 4 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ایلی ویٹرز کے بعد ٹرین سٹیشن کی راہداری سے گزر کر مسافر سٹیشن تک پہنچیں گے جہاں کارڈ کا بیلنس چیک کرنے اور ریچارج کرنے کے لیے خود کار مشینری کی تنصیب مکمل ہے جن مسافروں کے پاس کارڈ موجود نہیں ان کے لیے ٹکٹ باکس بنائے گئے ہیں جہاں 40 روپے میں ایک ٹوکن خریدا جاسکتا ہے۔ٹوکن اور کارڈ کے ذریعے ٹرین کے پلیٹ فارم تک جانے کے لئے آٹو میٹک دروازے کھلیں گے۔ اسی طرح ٹرین تک جانے کے لئے ایک اور برقی زینے کی تنصیب کی گئی ہے جس سے مسافر ٹرین کے پلیٹ فارم تک پہنچیں گے۔ٹرین کے سٹیشنز پر کی گئی لائٹنگ نے ان سٹیشنز کو اور بھی دلکش بنا دیا ہے جبکہ نقش و نگار سٹیشنز کو خوشنما بناتے ہیں۔ شہر لاہور کے باسی پر جوش ہیں کہ ٹرین میں سفر کر کے ان کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔یاد رہے اس سے قبل سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف اورنج لائن ٹرین منصوبے کا ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک ڈیزل لوکوموٹیو کے ٹیسٹ رن کا افتتاح کر چکے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.