پاسبان زمینی حقائق کی پیداوار ہے، تعصب سے پاک سیاست کرتی ہے،الطاف شکور

ملک اور عوام کے مسائل کے ادراک کے ساتھ انہیں حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،چیئرمین پاسبان ْ

اتوار 25 اکتوبر 2020 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2020ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے کہا ہے کہ پاسبان زمینی حقائق کی پیداوار ہے ۔ ملک اور عوام کے مسائل کا بھرپور ادراک بھی رکھتی ہے اور انہیں حل کرنے کی صلاحیت بھی۔ پاسبان پاکستانیوںکی بھلائی کے لئے تعصب سے پاک سیاست کرتی ہے۔ نوجوانوں کی پاسبان میں جوق در جوق شمولیت اس بات کی غمازہے کہ عوام نے وراثت پر مبنی سیاست کو مسترد کر دیا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دم توڑتی ہوئی موروثی سیاست ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے۔ وہی چند کرپٹ خاندان ایک مرتبہ پھرسیاست پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ پاکستان کی عوام کو ریلیف اس وقت ملے گا جب عوام بادشاہی جمہوریت کو مسترد کر کے پاسبان جیسی جمہوری پارٹی میں شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام گلشن اقبال فرنیچر مارکیٹ میں ہونے والے ورکرز اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔

اس موقعہ پر ان کے ہمراہ پاسبان کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی، بزنس فورم کے صدر وسیم الدین شیخ، پاسبان کراچی بلدیاتی کمیٹی کے رکن سردار ذوالفقار،ضلع کورنگی یوسی 37کے صدر ارشاد علی شیخ،ذمہ داران ساجد خان، فرحان اور دیگر کے علاوہ گلشن ٹائون کی عوام کے علاوہ فلیٹس یونین کے جنرل سیکریٹری ندیم انصاری، نائب صدر محمد حنیف چوہدری بھی موجود تھے۔

ورکرز اجلاس میں چوہدری محمد شفقت کو گلشن اقبال ٹائون کے آرگنائزر کی ذمہ داری تفویض کی گئی۔ ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقبال ہاشمی نے کہا کہ کراچی و لاہور سمیت ایک کروڑ سے زائد آبادی رکھنے والے شہروںکو چارٹر سٹی کا آئینی درجہ دیا جائے اور ملک کا انتخابی نظام بدل کر متناسب نمائندگی پر بنی نظام رائج کیا جائے۔ سردار ذوالفقار نے تنظیم سازی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاسبان سیاست کو عبادت سمجھ کر میدان عمل میں آئے ہیں۔ عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے لٹیرا شاہی اور وڈیرہ شاہی کا خاتمہ ضروری ہے۔ مظلوم اور پسا ہوا طبقہ پاسبان کے ساتھ متحد ہو رہا ہے۔ ساتھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کے لئے اپنی کاوشیں تیز تر کردیں