عوام کیلئے مشکلات سابقہ حکومت کے کرموںکا نتیجہ ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ

پی ڈی ایم کے جلسوں میں سیاسی مخالفین کی بجائے ملک دشمنوں کی طرح زبان استعمال کی جارہی ہے ‘ مرکزی رہنما

پیر 26 اکتوبر 2020 13:24

عوام کیلئے مشکلات سابقہ حکومت کے کرموںکا نتیجہ ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام کیلئے مشکلات سابقہ حکومت کے کرموںکا نتیجہ ہے لیکن وزیر اعظم عمران خان اپنے وعدے کے مطابق ملک و قوم کو پہاڑ جیسے مسائل سے نجات دلانے کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں، سہولت بازاروںکا آغاز کردیا گیا ہے جس سے عوام کو ریلیف ملے گا، پی ڈی ایم کے جلسوںمیں سیاسی مخالفین کی بجائے ملک دشمنوں کی طرح زبان استعمال کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 127کے دفتر میں رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کرپشن بچانے کے لئے اکٹھے ہونے والوں کا اس انتہا تک پہنچنا قابل مذمت ہے ، بوکھلاہٹ کی وجہ سے اپوزیشن کا کرپشن کا بیانیہ ملک دشمن بیانیے میں تبدیل ہو گیا ہے جس پر عوام سخت نالاںہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ جلسے میں اپوزیشن نے جس طرح کی زبان استعمال کی ہے اس پر پوری قوم میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اورانشا اللہ آئندہ عام انتخابات میں ان کا کڑا محاسبہ ہوگا۔جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن والے عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنی مشکلات کا حل تلاش کرنے سڑکوں کی خاک چھان رہے ہیں۔