اداکارہ ریما خان کل اپنی سالگرہ منائیں گی

پیر 26 اکتوبر 2020 19:54

اداکارہ ریما خان کل اپنی سالگرہ منائیں گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) نامور اداکارہ ریما کل(بروز منگل)اپنی سالگرہ منائیں گی۔ اداکارہ ریما نے ہدایتکار جاوید فاضل کی فلم ’’بلندی ‘‘ سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا اور ان کے مد مقابل شان نے مرکزی کردار نبھایا ۔

(جاری ہے)

مذکورہ فلم نے کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کئے ۔ ریما نے بطور ہیروئن متعدد فلموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔ریما نے امریکہ میں مقیم ڈاکٹر طارق شاہاب سے شادی کرکے اپنا گھر بسایا۔شادی کے بعد اداکارہ ریما نے کسی بھی فلم میں کام نہیں کیا ۔ریما اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گی۔