پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے

معاشی استحکام او مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صنعتوں کی پیداواری لاگت کمی کی جائے : خادم حسین

پیر 26 اکتوبر 2020 20:09

پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2020ء) تاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے روزگار کیلئے تعلیم یافتہ نوجوانوںکے روزگار کیلئے پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری ضروری ہے ۔ملک میںمعاشی استحکام اور ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے صنعتوں کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے ۔

اور صنعتی شعبہ کیلئے بجلی ، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لائی جائے ۔بڑھتی ہوئی مہنگائی سے انڈسٹریز اور ٹریڈرز کو نقصان ہورہا ہے کاروبار کرنے کی لاگت میں اضافہ نے صنعتکاروں اور تاجروں کی زندگی کو مشکل بنادیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہکہ حکومت مالی بحرا ن کے باعث آئی ایم ایف جیسے اداروں سے ان کی شرائط پر قرضے حاصل کرتی ہے جس کے باعث انڈسٹریز اور تاجر برادری پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھتا جارہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کیلئی بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی اور صنعتوں کو بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ اور ٹیکسوں میں بھی کی جائے تاکہ ملکی برآمدات میں اضافہ ممکن ہوسکے ۔اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ سے ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکے۔آٹے چینی کی قیمتوں میں کمی سے ملک میں ہوشربا مہنگائی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لائی جائے کیونکہ پیداواری لاگت بڑھنے سے صنعتوں کی شرح نمو کم ہوکررہ گئی ہے۔جس سے صنعتکار تاجر برادری پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ پیداوار کم ہونے سے برآمدات بھی متاثر ہورہی ہیں اور تجارتی خسار ہ بڑھ رہا ہے۔