
وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف موثر آواز اٹھائی اور ہر فورم پر اسلام کا بھرپور دفاع کیا ہے، شوکت یوسفزئی
نواز شریف کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا ہے، ان کا لندن میں بیٹھ کر قومی اداروں کو ٹارگٹ بنانا قابل مذمت ہے،خیبر پختونخواہ اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار یوسف کی طرف سے نکتہ اعتراض کا جواب
پیر 26 اکتوبر 2020 23:23

(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے سردار یوسف پر زور دیا کہ وہ گستاخانہ خاکوں کے خلاف اپنی تقریر جاری رکھیں اور نواز شریف کا مسئلہ بعد میں اٹھائیں۔ تاہم سردار یوسف مسلسل بولتے رہے اور کہا کہ نواز شریف تین بار اس ملک کے وزیراعظم رہے ہیں ان کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش نہیں ہونی چاہیے تھی۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ منتخب ایوان ہے اور قرارداد کوئی بھی لاسکتا ہے اس کا انحصار ممبران اسمبلی پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دنیا میں اسلام کا اصلی چہرہ دکھایا اور اسلام کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس نے کرپشن کی ہے اس کو مقدمات کا سامنا بھی کرنا چاہیے۔ لندن میں بیٹھ کر قومی اداروں کو ٹارگٹ کرنا مناسب نہیں۔ اس کی مذمت کرتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان کو عوام نے منتخب کیا ہے۔ جتنا مرضی اپوزیشن جلسے جلوس کرلے حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم مسلمانوں کے دلوں میں بستے ہیں ان کی عزت و احترام کرنا انسانیت پر فرض ہے۔ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے مگر کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے پیغمبر خاتم النبیین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرے۔انہوں نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ اتنی بڑی ہستی کے حوالے سے اس ایوان میں بات ہو رہی تھی اور اچانک نواز شریف کا ذکر چھیڑ دیا گیا۔ نواز شریف ایک اشتہاری ہے اور لندن میں بیٹھ کر قومی اداروں کو ٹارگٹ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس نے کرپشن کی ہے تو اس کا جواب بھی دینا چاہیے۔توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت سیاحت کے شعبے کو بھرپور توجہ دے رہی ہے اور یہ خوش قسمتی ہے کہ ملاکنڈ اور ہزارہ میں بے پناہ خوبصورت سیاحتی مقامات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے سیاحتی مقامات بھی متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ گبین جبہ نیا ٹورسٹ سپاٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات کا تحفظ پہلے سے بہت زیادہ ہو رہا ہے۔اس حکومت میں جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کی کوئی جرات نہیں کر سکتامزید اہم خبریں
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.