سموگ کے باعث لاہور سمیت بیشتر شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا عندیہ دے دیا گیا
سموگ سے فضائی آلودگی کا تناسب 300 سے تجاوز کرنے پر تعلیمی ادارے بند کر دیئے جائیں، ٹیکنیکل سب ورکنگ گروپ برائے انسداد کرونا کی تجویز
شہریار عباسی پیر 26 اکتوبر 2020 21:09
(جاری ہے)
سب ورکنگ گروپ کی تجویز کے مطابق شادی ہالز رات 9 بجے سے پہلے کردیے جائیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شہر میں سموگ سے فضائی آلودگی کا تناسب دن بدن بڑھنے پر پی ڈی ایم اے کے ٹیکنکل سب ورکنگ گروپ نے یہ تجاویز پیش کیں ہیں۔ آئندہ تین روز میں سموگ سے فضائی تناسب کا جائزہ لے کر مزید حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
لاہور سمیت دیگر شہروں میں سموگ کے باعث فضائی آلودگی کے بڑھنے کی وجہ سے کرونا سمیت متعدد بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے۔ لاہور میں انتظامیہ نے سموگ کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا شروع کردیے ہیں ۔ اس حوالے سے سی ٹی او لاہور نے شہر میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور متعدد گاڑیوں کو جرمانے اور کئی گاڑیاں سیل کی جا چکی ہیں۔ سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پکڑنے کے لیے سیف سٹیز کیمروں کا سہارا لے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں تعلیمی ادارے چھ ماہ بند رہنے کے بعد گزشتہ ماہ پندرہ ستمبر سے دوبارہ کھلیں ہیں، اگر اسموگ میں یوں ہی اضافہ ہوتا رہا تو تعلیمی ادارے دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کرونا کسیز میں اضافے کے باعث تعلیمی ادارے بند کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں ۔ پیر کے روز کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے باعث اسلام آباد میں ایک گرلز کالج اور قائداعظم یونیورسٹی کو بھی بند کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد بھی 6 نومبر تک بند رہے گی، جبکہ طلبا اپنی تعلیم آن لائن کلاسز کے ذریعے جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.