شاہکوٹ وارڈ نمبر 15 محلہ باقر کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

منگل 27 اکتوبر 2020 13:04

شاہکوٹ وارڈ نمبر 15 محلہ باقر کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) شاہکوٹ وارڈ نمبر 15 محلہ باقر کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیامقامی ایم پی اے میاں محمد عاطف نے علاقہ کے لیے خصوصی پیج کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 15 محلہ باقر کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا گیا جس میں شاہکوٹ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم پی اے میاں محمد عاطف ، ایم بی بی ایس ڈاکٹرز ایڈووکیٹ ملک شہزاد حسین کھوکھر نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 15 میں فری میڈیکل کیمپ کا افتتاح کیا گیا جس کا افتتاح ایم پی اے میاں محمد عاطف صاحب نے فیتا کاٹ کر کیا اس کیمپ میں فیصل آباد سے ڈاکٹر حافظ کاشف، ڈاکٹر شبیہہ الحسن اور گجرانوالہ سے ڈاکٹر حفظہ کاشف نے علاقہ کی عوام کا چیک اپ کیا اور ادویات بھی دیں ایم پی اے میاں محمد عاطف صاحب نے مجاور قوم اور تحریک انصاف کے رہنما اللہ وارث طور اور صاحبزادہ میاں وقاص کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور وہاں پر آنے پیشنٹس کے لیے دعائیں بھی کیں ایم پی اے صاحب نے مزید کہا کہ محلہ باقر کوٹ کی عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے دوران الیکشن میری سپورٹ کی میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے جلد ہی پورے کروں گا اور علاقہ کے لیے خصوصی پیکج 50 لاکھ گرانٹ کا اعلان کر دیا جبکہ کیمپ آرگنائزر ڈاکٹر عاشق صاحب نے کہا کہ اپنی مجاور قوم کے لیے ہمیشہ کوشاں ہیں جبکہ اللہ وارث طور صاحب نے ایم پی اے صاحب کا علاقہ مکینوں کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرنے پر شکریہ ادا کیا۔