بیوٹی انڈسٹری کے لیڈرکا تمام اسکن ٹون کیلئے پرجوش ترانہ

پاکستان کے معروف اسکن کیئر برانڈ گلو اینڈ لولی جسے فیئر اینڈ لولی کے نام سے جانا جاتا تھا،نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے جس کا مقصد خوبصورتی کے کثیر الجہتی ،جامع اور تغیر کے معیار کو ایک نیا انداز دیا ہے

منگل 27 اکتوبر 2020 13:06

بیوٹی انڈسٹری کے لیڈرکا تمام اسکن ٹون کیلئے پرجوش ترانہ
 کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان کے معروف اسکن کیئر برانڈ گلو اینڈ لولی جسے فیئر اینڈ لولی کے نام سے جانا جاتا تھا،نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے جس کا مقصد خوبصورتی کے کثیر الجہتی ،جامع اور تغیر کے معیار کو ایک نیا انداز دیا ہے۔

نام کی تبدیلی کے بعد تمام اشتہارات سے”فیئر نیس‘،’وائٹنگ‘اور’لائٹنگ‘ جیسے الفاظوں کو چھوڑنے کے فیصلے کے بعد برانڈ نے اپنی نوعیت کا پہلا ترانہ’The Glow and Lovely Anthem‘جاری کیا ہے،تو ان تمام اقدامات کا کیا مطلب ہے؟ بلاشبہ گلو اینڈ لولی(GAL)آج تک کا ملک کا سب سے معروف اسکن کیئر برانڈ ہے۔GALکی برانڈ ٹیم نے صارفین کی ضروریات، خواہشات کو مد نظر رکھتے ہوئے پروڈکٹ کو جدت دی،ہم ممکنہ طور پر اس کے اثرات دیگر برانڈز پر بھی مرتب ہوتے دیکھیں گے جو بعدازاں اس کی پیروی کریں گے۔

(جاری ہے)


یہ ترانے سے معاشرے میں پائے جانے والے پرانے طرز عمل کو ختم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔ GALکا یہ ترانہ صرف لیڈ گلوکارہ آئمہ بیگ کے باعث مختلف نہیں،بلکہ اس کے پرجوش اشعار اپنے گہرے اثرات چھوڑتے ہیں۔

جیسا کہ اس کے بول ہیں’مٹی کے 100رنگ ہیں،ایک رنگ میں ایک رنگ تو‘جس کا مقصدخوبصورتی کا تغیر ہے۔اپنی شناخت اور خود اعتمادی کو سمجھنے کے لئے اگلے شعر’ٹھان لیا جو تونے،اب کرکے دکھانا ہے،جان لیا جو دل کے،منزل نے خود بلانا ہے۔مشکلیں آتی رہیں،تونے لڑ جانا ہے۔ہر رنگ میں تو ہے پوری،ہر رنگ میں تیرا وجود۔‘GALترانہ یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ رنگت ہی کامیابی کا پیمانہ نہیں ہے۔

یہ زور دیتا ہے کہ خواتین ’Inner Glow‘جگائیں جو خود اعتمادی اور خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے سے ملتا ہے،جبکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے جو پروڈکٹ ہمیشہ آفر کرتی ہے،ہموار،صاف اور صحت مند جلد کا خیال رکھنے پر بھی بات کرتا ہے۔ تبدیلی کی جانب گلو اینڈ لولی کا یہ جرات مندانہ تاریخی اقدام قابل ستائش ہے۔پاکستان کی بیوٹی انڈسٹری میں جس انقلاب کا ہمیں انتظار تھا وہ بلآخر آگیا۔

متعلقہ عنوان :