ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا فرانس میں نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار

ترکی کی طرح پاکستان بھی اپنا سفیر واپس بلا کر سخت احتجاج ریکارڈ کرائے ‘ عہدیداروں کامشترکہ بیان

منگل 27 اکتوبر 2020 15:01

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا فرانس میں نبی کریم ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے فرانس میں نبی آخرالزماں ﷺ کے گستاخانہ خاکے بنانے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فرانس سے سفارتی تعلقات منقطع کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ہائیکورت بار ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اپنے مشترکہ بیان میں وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ جس طرح ترکی نے سخت موقف اپناتے ہوئے فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے پاکستان بھی اپنا سفیر واپس بلا کر سخت احتجاج ریکارڈ کرائے ۔