
تکافل مصنوعات کے بارے میں پاک قطر تکافل گروپ کی جانب سے ویبنار کا انعقاد
منگل 27 اکتوبر 2020 15:30
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہاکہ تکافل آپ کے مالی تحفظ اور بچت کی ضروریات کو پورا کرنے کا حلال اور اخلاقی طریقہ ہے۔
یہ رسک کم کرنے کا ایک حلال طریقہ ہے جو کہ روائتی انشورنس کے متبادل کے طورپر کام کرتا ہے۔ یہ مکمل طورپر شفاف اور منصفانہ اخلاقی مینجمنٹ ہے جو شرکا کو مشترکہ جائز مقاصد کیلئے باہمی تعاون، بھائی چارے اور یکجہتی کے ذریعے سرمایہ کاری میں درپیش خطرات کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر پاک قطر فیملی تکافل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عظیم پیرانی تکافل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ تحفظ کے عنصر اور اور اس کے فوائد کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کامیابی میں آگاہی کا اہم کردار ہوتا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ڈیجیٹل میڈیم کے ساتھ روائتی ذرائع سے تکافل انڈسٹری کے فروغ میں مددملے گی۔باقاعدہ سیمینارز، ورکشاپس اور میڈیا کے ذریعے ملک بھر میں تکافل کی رسائی میں اضافہ ہوگا۔ عظیم پیرانی نے کہاکہ پاک قطر تکافل گروپ ہر طرح کے خطرات (لائف اینڈ نا لائف) کے خلاف مکمل تحفظ فراہم کرتاہے اور اسے مضبوط ری تکافل آپریٹرز کی سپورٹ حاصل ہے۔ پاک قطر تکافل گروپ صارفین کی مالی حیثیت اور ضروریات کے مطابق مختلف خدمات فراہم کرتا ہے جن میں انفرادی، گروپ اور بینکا مصنوعات شامل ہیں۔ روائتی انشورنس کے مقابلے میں یہ ساری تکافل مصنوعات صارفین کیلئے مسابقتی، فائدہ مند اور ان کی ضرورت کے مطابق لچکدار ہیں۔ویبینار کے اختتام پر ناظرین سوال جواب کا بھی سیشن ہوا جس میں مقررین نے تکافل کے بارے میں غلط فہمیوں کے بارے میں وضاحت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.