یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام عید میلادالبنی ؐکے موقع پر صوبہ بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی

منگل 27 اکتوبر 2020 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ کی ہدایت پریوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام عید میلادالبنی ؐکے موقع پر صوبہ بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے، تقریبات 6نومبر تک جاری رہیں گی، لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں سیرت البنیؐ کے موضوع پر تقریبات ہوں گی، جس میں حضرت محمد ﷺکی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی جائے گی، محافل میلاد اور نعت بھی ہوں گی،30اکتوبر کو لاہور میں نعتیہ مقابلہ ہوگا، تمام تقریبات پنجاب بھر میں 20ای لائبریریز میں منعقد کی جائیں گی، سیکرٹری یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب احسان بھٹہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ محسن انسانیت ہیں، ان کی پیدائش جہان عالم کے لئے خوشی کا باعث ہے، مسلمان حضرت محمد ﷺ کے یوم پیدائش کو عقیدت و احترام سے مناتے ہیں، آپﷺ کی حیات طیبہ دنیا بھر کے انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے، مسلمانوں کو آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل کرتے ہوئے پیار، محبت، بھائی چارے کو فروغ دینا چاہئے، یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے عید میلادالبنی ﷺکے موقع پر صوبہ بھر میں تقریبات منعقد کررہا ہے جس میں عوام اور بالخصوص نوجوان بھرپور شرکت کریں۔

متعلقہ عنوان :