بلاول بھٹو زرداری نے سدپارہ روڈ حاجی گام اور نیورنگا پر الیکشن دفاتر کا افتتاح کردیا

منگل 27 اکتوبر 2020 18:01

بلاول بھٹو زرداری نے سدپارہ روڈ حاجی گام اور نیورنگا پر الیکشن دفاتر ..
اسکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سدپارہ روڈ حاجی گام اور نیورنگا پر الیکشن دفاتر کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی موجودگی میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنان نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن دفاتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنان میں جوش و خروش، زبردست نعرے بازی کی گئی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن آفس کے افتتاح کے موقع پر انہیں روایتی ٹوپی پہنائی گئی، میوہ جات بھی پیش کئے گئے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے الیکشن دفاتر کے افتتاح کے موقع پر قمرزمان کائرہ، مہدی شاہ اور سعدیہ دانش موجود تھے ۔