شہباز شریف نے جیل میں دنیا کے نمایاں سیاستدانوں کی سوانح عمری کا مطالعہ شروع کر دیا

مطالعہ کے لئے ٹوئیلتھ آف ڈیموکریسی،اردگان ایمپائر اور دیگر انگریزی کتابیں منگوا لیں

منگل اکتوبر 23:50

شہباز شریف نے جیل میں دنیا کے نمایاں سیاستدانوں کی سوانح عمری کا مطالعہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہباز شریف نے جیل میں دنیا کے نمایاں سیاستدانوں کی سوانح عمری کا مطالعہ شروع کر دیا، جیل میں مطالعہ کے لئے ٹوئیلتھ آف ڈیموکریسی،اردگان ایمپائر اور دیگر انگریزی کتابیں منگوا لیں۔

(جاری ہے)

نیب کے قیدی شہبازشریف جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں ہیںجہاں وہ مختلف ممالک کے ایسے سیاستدانوں کے واقعات کا مطالعہ کررہے ہیں جنہوں نے تاریخ کے دھارے کا رخ موڑ دیا۔ اسی سلسلے میں اپنے مطالعہ کے لئے انہوں نے پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ سے ٹوئیلتھ آف ڈیموکریسی، اردگان ایمپائر اور دیگر انگریزی کتابیں منگوالی ہیں۔