راولپنڈی ،فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیان اور خاکوں کے خلاف صوبے بھر میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال

بدھ 28 اکتوبر 2020 14:45

راولپنڈی ،فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیان اور خاکوں کے خلاف صوبے بھر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پنجاب بار کونسل کے اعلان پر فرانسیسی صدر کے گستاخانہ بیان اور خاکوں کے خلاف صوبے بھر میں وکلاء کی جانب سے ہڑتال کی گئی ۔

(جاری ہے)

ہڑتال کے باعث راولپنڈی ضلع کچہری آنے والے وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ،ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ بار کا فرانس کے صدر کے خلاف اظہار مذمت کیا گیا ۔ ہائی کورٹ وڈسٹرکٹ بار راولپنڈی نے کہاکہ حساس مذہبی معاملہ پر حکومت واضح رد عمل کامظاہرہ کرے

متعلقہ عنوان :