پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیر اہتمام بریسٹ کینسرپر آگاہی پروگرام کا انعقاد

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے زیر اہتمام پنک ربن آرگنائزیشن کے اشتراک سے گرلز ہاسٹل نمبر 4میں بریسٹ کینسر پر آگاہی فراہم کرنے کیلئے خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر فرح کنول، پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان، ڈاکٹر سعدیہ وسیم، ڈاکٹر سیدہ سلمی باقر، ڈاکٹر عمدہ انوار اور طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں بریسٹ کینسر اموات کی اہم وجہ ہے اور پاکستان میں بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے کیلئے اس کے متعلق آگاہی دینا بہت ضروری ہے۔