بھائی کے ہاتھوں غلطی سے گولی چلنے پر 10 سالہ بچی جاں بحق

17سالہ نوجوان نے مذاق میں والد کا پستول ویڈیو گیم کھیلتی بہن پر تان لیا، غلطی سے گولی چلنے پر 10سالہ بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی، پولیس نے قتل خطاء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرليا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 28 اکتوبر 2020 21:02

بھائی کے ہاتھوں غلطی سے گولی چلنے پر 10 سالہ بچی جاں بحق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اکتوبر2020ء) لاہور کے علاقے کاہنہ میں 17 سالہ بھائی کے ہاتھوں غلطی سے گولی چلنے سے 10 سالہ بہن جاں بحق ہوگئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پوليس نے مقدمہ درج کرکے 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کرليا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ حادثاتی طور پر پيش آيا، نوجوان نے مذاق میں بہن پر پستول تان کر نشانہ لیا، غلطی سے گولی چلنے سے بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 17 سالہ نوجوان نے والد کے پستول سے ویڈیو گیم کھیلتی بہن کو قتل کردیا، نوجوان نے مذاق میں بہن کا نشانہ لیا اور حادثاتی طور پر گولی چلی اور 10 سالہ بہن کے چہرے پر جا لگی، جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئی۔ مقامی پوليس نے نوجوان کو گرفتار کرکے قتل خطاء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرليا۔ پوليس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتيش ميں ثابت ہوا کہ واقعہ لاپرواہی کی وجہ سے پيش آيا ہے ۔

متعلقہ عنوان :