احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت دو نمبر تک ملتوی کر دی

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:21

احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت دو نمبر تک ملتوی کر دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت دو نمبر تک ملتوی کر دی ۔ جمعرات کو احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کیس کی سماعت کی ۔آصف زرداری ، عبدالغنی مجید کی عدالتی حاضری سے ایک روز کی استدعا کی درخواست کی گئی ۔ معاون وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ فاروق نائیک سپریم کورٹ بار کے الیکشن میں مصروف ہیں ، سماعت ملتوی کی جائے، دوسری عدالت میں بھی سماعت چل رہی ہے بیک وقت دو کیسز میں کیسے نمایندگی کروں ۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ عدالت میں ملزم بھی موجود نہیں ہے ۔ سر دار مظفر عباسی نے کہاکہ ملزمان حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دے دیتے ہیں ۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ ٹرائل کے عمل کو آگے بڑھایا جائے ۔

(جاری ہے)

سر دار مظفر عباسی نے کہاکہ ملزمان کے وکلا کبھی سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں مصروف ہو جاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کبھی عدالت کے سامنے ہڑتال کا بہانہ کر دیا جاتا ہے ، گواہ کے والد کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے لیکن وہ عدالت میں موجود ہے ، ہر تاریخ پر آکر التواکی درخواستیں دیدی جاتی ہے ۔

جج اصغر علی نے کہاکہ پچھلی بار فاروق نائیک کی مرضی کے مطابق سماعت کی تاریخ دی تھی، سابق صدر آصف زرداری ، خواجہ انور مجید، عبدالغنی مجید کی ایک روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی۔ بعد ازاں احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کیلئے دو نومبر تک ملتوی کر دی