بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے پی کے کنٹریکٹ لیکچراز مستقل کیس ، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم یونیورسٹی سینڈیکیٹ کو 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم

جمعرات 29 اکتوبر 2020 13:21

بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے پی کے کنٹریکٹ لیکچراز مستقل کیس ، پشاور ہائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) سپریم کورٹ نے شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی کے پی کے کنٹریکٹ لیکچراز کو مستقل کرنے سے متعلق کیس میں پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے یونیورسٹی سینڈیکیٹ کو 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا ۔ جمعرات کو چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔

دور ان سماعت عدالت نے کہاکہ لیکچراز کو مستقل کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ وائس چانسلر نہیں سینڈیکیٹ کرے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے کہاکہ جو وائس چانسلر آتا ہے اپنی مرضی کے بندے لگاتا ہے،کیا اب اساتزہ کو عدالتوں کے چکر لگوائیں گے،اساتزہ بچوں کو پڑھائیں یا عدالتوں کے چکر کاٹیں۔ وکیل یونیورسٹی نے کہاکہ سابقہ وائس چانسلر نے کنٹریکٹ پر لیکچراز رکھے تھے۔ وکیل لیکچرار شعیب شاہین نے کہاکہ وائس چانسلر نے تین کیٹگریز بنا کے بغیر وجہ ہمیں نکال دیا،8 سال سے بغیر تنخواہ نوکری کی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت عظمیٰ نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے یونیورسٹی سینڈیکیٹ کو 3 ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔