میانوالی ایکسپریس کو کل سے بحال کرنے کا فیصلہ

جمعرات 29 اکتوبر 2020 16:58

میانوالی ایکسپریس کو کل سے بحال کرنے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اکتوبر2020ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہوربراستہ سرگودھا، خوشاب، کندیاں اور ماڑی انڈس کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس کو 30اکتوبر2020 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے اس ٹرین کے اوقات کار موجودہ ٹائم ٹیبل کے مطابق ہو ں گے۔

متعلقہ عنوان :