سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے ، بابراعظم

شاداب خان ان فٹ ان کی جگہ عثمان قادر کو موقع دے رہے ہیں ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے،زمبابوے کیخلاف سیریز بہت اہم ، کسی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے،قومی کپتان کی ورچوئل نیوز کانفرنس پاکستان میں سیکیورٹی بہترین، ہم یہاں مکمل طور پر محفوظ ہیں ،زمبابوین کپتان پاکستانیوں کی مہمان نوازی زبردست ہے ، اس مرتبہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیل کر میچز جیتنا چاہتے ہیں، چامو چیبھابھا

جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:05

سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے ، بابراعظم
ِراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 اکتوبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ زمبابوے کیخلاف ونڈے سیریز کیلئے سکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا ہے ، شاداب خان ان فٹ ہیں ان کی جگہ عثمان قادر کو موقع دے رہے ہیں ، ٹیم سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ۔ ورچوئل نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کپتان قومی ٹیم نے کہا تمام کھلاڑیوں کی کوشش ہے کہ ون ڈے کرکٹ کا آغاز بہترین انداز میں کریں ۔

زمبابوے کیخلاف سیریز بہت اہم ہے، کسی ٹیم کو آسان نہیں سمجھتے ۔

(جاری ہے)

تمام لڑکوں کو کہا ہے ریلیکس نہیں کرنا اور اپنا 110 فیصد میدان میں دینا ہے ۔ دریں اثناء زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان چامو چیبھابھا نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہترین ہے ، ہم یہاں مکمل طور پر محفوظ ہیں ،پاکستانیوں کی مہمان نوازی زبردست ہے ، اس مرتبہ ہم جارحانہ کرکٹ کھیل کر میچز جیتنا چاہتے ہیں ۔ راولپنڈی میں ورچوئل نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چامو چیبھابھا کا کہناتھاکہ کرونا کی وجہ سے بائیو سیکیور ببل میں وقت گزارنا بہت مشکل ہے لیکن ہمیں کرکٹ کھیلنی ہے ۔ہم ورلڈ کپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنا چاہتے ہیں ۔