
آئی جی پنجاب کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبی کے سکیورٹی انتظامات بارے ویڈیو لنک کانفرنس
حساس اضلاع میں میلاد النبیؐ کے جلوسوں اور محافل کو تھری لیئر سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت 12ربیع الاول پر سکیورٹی ڈیوٹی کرنے والے افسران واہلکار فیس ماسک کو یونیفارم کا حصہ سمجھیں ،آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے : انعام غنی
جمعرات 29 اکتوبر 2020 19:28

(جاری ہے)
انہوں نے مزیدکہاکہ حساس اضلاع میں جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈٹیکٹرز اور واک تھرو گیٹس لازمی استعمال کئے جائیں اور اہم مساجد ، درباروں اور مذہبی مقامات کے گردو نواح میں سرچ ، سویپ ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ عید میلاد النبی ؐ کے سیکیورٹی انتظامات کرتے وقت جلوسوں کے منتظمین، مقامی علماء ، اور سول سوسائٹی کی موثر تجاویز کو بھی مد نظر رکھا جائے اور آتشبازی و ہوائی فائرنگ کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی میں ہرگز تاخیرنہ کی جائے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر چیکنگ کو مزیدسخت اور گذرنے والی تمام گاڑیوں کی فوٹیج ریکارڈ میں محفوظ ہوتاکہ بوقت ضرورت اس سے استفادہ کیا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ آر پی اوز، ڈی پی اوز ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ کانفرنس میںایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان ،سی سی پی او لاہور سمیت تمام آرپی اوز نے اپنے اضلاع میں جشن عید میلاد النبیؐکے سیکیورٹی انتظامات بارے آئی جی پنجاب کو آگاہ کیا ۔ کانفرنس کے دوران ۸بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کی مناسبت سے صوبہ بھر میںلگ بھگ 1100محافل اور 2317جلوس نکا لے جائیں گے جن کی سیکیورٹی کے لیے قریبا60ہزار افسران واہلکاراور قومی رضاکارسیکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے جبکہ حساس مقامات پر منعقدہ محافل اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے 187واک تھرو گیٹس،8344 میٹل ڈیٹیکٹرز، 2654سی سی ٹی وی کیمرے بھی استعمال کئے جائیں گے ۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ عید میلاد النبی ؐ سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو انکی ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق موثر طور پر بریف بھی کیا جائے تاکہ وہ اپنے فرائض مزید تندہی ، فرض شناسی اورہائی الرٹ ہو کر سر انجام دے سکیں ۔کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان اورایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی محمد طاہر رائے سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.