سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2020/21کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج ،عبدالطیف خان آفریدی کل 1236 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے

جمعرات 29 اکتوبر 2020 22:40

اسلام آباد۔29اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اکتوبر2020ء) :سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن  کے سال 2020/21کے انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق  عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارت کی سیٹ کیلئے  امیدوار عبدالطیف خان آفریدی کل  1236 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں ، صدارت کیلئے حامد خان گروپ کے امیدوار عبدالستار خان نے 961  ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں  ، غیر حتمی نتائج کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کیلئے صدارت کی سیٹ پر عبدالطیف خان آفریدی 268 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہو گئے ہیں ۔

جمعرات کو یہاں سے اسلام آباد/راولپنڈی  کے پولنگ اسٹیشن سے  جاری غیر حتمی نتیجہ کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار براۓ صدر عبدالطیف خان آفریدی نے 226 ووٹ حاصل کیے  اور  حامد خان گروپ سے صدارت کیلئے امیدوار عبدالستار خان نے  165 ووٹ حاصل کر سکے  ، عاصمہ جہانگہر گروپ کے امیدوار براۓ نائب صدر بلوچستان اجمل خان کانسی 207 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ  حامد خان گروپ کے غلام مصطفی بٹ 156 ووٹ حاصل کر سکے، امیدوار برائے نائب صدر کے پی کے کیلئے عاصمہ جہانگہر گروپ کے محمداجمل خان بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ،امیدوار براۓ نائب صدر پنجاب کیلئے  محمدارشد باجوہ 195 ووٹ لیکر پہلے اور محمد یونس خان نول 127 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے  ، امیدوار براۓ نائب صدر سندھ کیلئےعاصمہ جہانگیر گروپ کے  قاضی عبدالحمید صدیقی 167 لیکر پہلے نمبر پر رہے ، سید غلام شاہ بخاری 116 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،سیکرٹری کی سیٹ پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار احمدشہزادفاروق رانا 227 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے ،سیکرٹری کی سیٹ پر  حامد خان گروپ کے امیدوار محمدعامرسہیل سلیمی 135 ووٹ حاصل کر سکے ،ایڈیشنل سیکرٹری کی سیٹ پر عاصمہ جہانگیر گروپ کی امیدوار میڈیم شیرین عمران 187 ووٹ لیکر پہلے اور حامد خان گروپ کے ملک شکیل الرحمان خان 159 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے  ،فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر حامد خان گروپ کے محمد اکرم گوندل نے 185 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے   اور  عاصمہ جہانگیر گروپ کے محمد افضل جنجوعہ167 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر آئے  ۔

(جاری ہے)

ممبر ایگزیکٹو بلوچستان کیلئے عبدالمالک بلوچ 239 ووٹ لیکر پہلے اور عبدالرزق شیر 153ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،ممبر ایگزیکٹو کے پی کے کیلئے فدا بہادر 222 ووٹ لیکر پہلے جبکہ حیات اللہ خان 165 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،ممبر ایگزیکٹو ملتان بہالپور کیلئے سید محمد اسد عباس شاہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے ،ممبر ایگیکٹو پنجاب کیلئے عارف محمود چوہدری 210 ووٹ لیکر پہلے اور محمد ناصر اقبال صدیقی 189 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ،ممبر ایگزیکٹو سندھ کیلئے جام آصف محمود لاڑ207 ووٹ لیکر پہلے اور محمد سلیم ہاشمی 164 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے