ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت سانحہ 31اکتوبر کے شہداء کی 34ویں برسی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 16:58

ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت سانحہ 31اکتوبر کے شہداء ..
ْمیرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے تحت سانحہ 31اکتوبر1986؁ء کراچی و حیدرآباد کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد ہوا جس میںنگراں ڈسٹرکٹ انچارج خوشی محمد مغل، جوائنٹ ڈسٹرکٹ انچارجز و اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی،اے پی ایم ایس او، لیگل ایڈ کمیٹی، میڈیکل ایڈ کمیٹی، ایلڈرز ونگ اور شعبہ خواتین سمیت دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تمام تحریکی شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ بعدازاں سانحہ 31اکتوبر کے شہداء سمیت تمام تحریکی شہداء اورسانحہ تیزگام لیاقت پور کے شہداء کی مغفرت و بلنددرجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل، حق پرستانہ تحریک کی کامیابی اور ملکی استحکام و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔