ایم سی اے مالاکنڈ کے ٹرائلز (کل) ہوں گے

ہفتہ 31 اکتوبر 2020 17:47

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2020ء) ملک کرکٹ اکیڈمی مالاکنڈ ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز آج اتوار کو ایم سی اے اکیڈمی رنگ روڈ پشااور میں ہوں گے جس میں 15 سے 23 سال کی عمر تک کھلاڑی حصہ لے سکیں گے، منتخب ٹیم پاکستان سٹریٹ ارینا انٹر اکیڈمی لیگ سوات میں حصہ لے گی۔

(جاری ہے)

ٹرائلز میں 18 رکنی سکواڈ کا انتخاب کیا جائے گا جس میں 5 انڈر 23 کھلاڑی، 8 انڈر 19 کھلاڑی اور پانچ انڈر 16 کھلاڑی شامل ہوں گے ، ٹرائلز پی سی بی کے کوالیفائیڈ کوچ لیں گے خواہشمند کھلاڑیوں کو تین تصاویر ساتھ لانے کا کہا گیا ہے، سوات، دیر، شانگلہ اور مالاکنڈ یا مالاکنڈ ڈویژن کے ڈومیسائل رکھنے والے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے۔