۳ اسلام آباد، پی آئی ڈی ملازم شرافت شاہ کے والد کی نماز جنازہ آج دن 11بجے گائوں سنمبل سیداں میں ادا ہوگی

اتوار 1 نومبر 2020 21:00

pاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2020ء) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے ملازم سید شرافت شاہ کے والد سید رزاق شاہ اتوار کی شام انتقال کرگئے۔ مرحوم کو دل کا دورہ پڑنے پر مری سے اسلام آباد کے ایک ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود وہ جانبرنہ ہوسکے اور خالق ِ حقیقی سے جاملے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نمازجنازہ آج بروز پیر 2نومبر 2020ئ دن گیارہ بجے گائوں سنمبل سیداں نیو مری میں ادا کی جائے گی۔

دریں اثنائ ڈائریکٹر پی آئی او آفس سید نعیم شاہ دیگر افسران اور انفارمیشن سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن کے عہدیداران وممبران نے سید شرافت شاہ کے والد کی ناگہانی موت پر انتہائی دٴْکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے خالق کائنات کے حضور مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبرواجر عطا کرنے کی دٴْعا مانگی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :