فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں پولیس شہداء کے ورثاء کی بھرتیوں کا شیڈول جاری

اتوار 8 نومبر 2020 16:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 نومبر2020ء) آئی جی پنجاب انعام غنی نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر میں پولیس شہداء کے ورثاء کی بھرتیوں کا شیڈول جاری کردیا۔صوبہ بھر میں 333 پولیس شہداء کو بطور کانسٹیبل ‘لیڈی کانسٹیبل‘ڈرائیور اور وائرلیس اپریٹر بھرتی کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

فیصل آباد میں 96 ‘ لاہور میں 39‘شیخوپورہ میں 7‘گوجرانوالہ میں 54‘راولپنڈی میں 13‘ سرگودھا میں 33‘ملتان میں 28‘ساہیوال میں 26‘ڈیرہ غازی خان میں 13‘ بہاولپور 20‘ڈی آئی ٹی اینڈ ٹی پنجاب کے 2 اور پنجاب کانسٹیبلری فاروق آباد کے 2 افراد کو بھرتی کیا جائیگا۔

پولیس شہداء کے ورثاء کی بھرتی کیلئے کمیٹی کے چیئرمین ڈی آئی جی کرائم انوسٹی گیشن برانچ ڈاکٹر مسعود سلیم‘سیکرٹری ایس ایس پی ایم ٹی ونگ اسد سرفراز خاں اور ممبر ایس ایس پی ٹیلی پنجاب صادق علی کو مقرر کیاگیا ہے بھرتی شیڈول کے مطابق درخواستوں کی سیکروٹنی وریکارڈ کی 16نومبر تا 18نومبر جسمانی ٹیسٹ 19نومبر‘ڈرائیونگ ٹیسٹ 23نومبر‘ریویو بورڈ 24نومبر کو ہوگا ٹرانسمیشن ڈیٹا ٹیسٹ 25نومبر‘تحریری ٹیسٹ 13دسمبر 2020انٹرویو 28دسمبر اور 29دسمبر 2020کو ہونگے اور 4جنوری 2021کو کامیاب امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائیگی۔