پی ڈی ایم قیادت کے اجلاس میں شدید تلخ کلامی کا انکشاف

پی ڈی ایم کے اجلاس میں ٹھیک ٹھاک جھگڑا ہوا، اجلاس کے شرکاء میں شدید تلخ کلامی ہوئی، جس کی وجہ یہ ہے کہ اجلاس میں موقف اپنایا گیااپوزیشن اتحاد کو شریف خاندان کی طرف سے ہائی جیک کیا جارہا ہے ، صحافی صابر شاکر

Sajid Ali ساجد علی پیر 9 نومبر 2020 14:31

پی ڈی ایم قیادت کے اجلاس میں شدید تلخ کلامی کا انکشاف
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ، 9 نومبر2020ء ) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے اجلاس میں ٹھیک ٹھاک جھگڑا ہوا ، اجلاس کے شرکاء میں شدید تلخ کلامی ہوئی، جس کی وجہ یہ ہے کہ اجلاس میں موقف اپنایا گیا کہ اپوزیشن اتحاد کو شریف خاندان کی طرف سے ہائی جیک کیا جارہا ہے، مسلم لیگ ن کے چند عناصر اس کا استعمال کر رہے ہیں ، جس کا مقصد صرف ذاتی مفاد اور انتقام ہے، ان خیالات کا اظہار صحافی و تجزیہ کار صابر شاکر نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے جنرل قمر جوید باجوہ اور آئی ایس آئی چیف کا نام لے کر فوجی قیادت کو بدنام کیا جارہا ہے ، پی ڈی ایم کے اجلاس میں نوازشریف کے بیانیہ کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی گئی،اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نے بھی یہ بات کی کہ تمام جماعتوں کو اپنے بیانیے سے اوپر سوچنا ہوگا، جس کے لیے ضروری ہے کہ ہم سب ایک قومی بیانیہ اپنائیں، عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے واضح پیغام دیا گیا کہ اے پی سی کے بعد اعلامیہ میں جو مقف اختیار کیا گیا تھا صرف اس پر رہتے ہوئے ہم بھی آگے چل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

 
 
صابر شاکر کے مطابق کراچی جلسے کے موقع پر بھی آصف علی زرداری نے نوازشریف کو پیغام بھیجا تھا کہ ہمارا فورم آپ کے ذاتی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہوگا، کیوں کہ ماضی جب میں نے ایک بیان دیا جس پر فوج کی طرف سے ردعمل آیا تو نوازشریف نے بطور وزیراعظم مجھ سے طے شدہ ملاقات ہی منسوخ کردی تھی۔