پاکستان رینجرز اورکسٹم حکام نے سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

چھالیہ ، سگریٹ، انڈین گٹکاا ور ادویات سمیت 58لاکھ سے زائد مالیت کی اشیاء برآمد

منگل 10 نومبر 2020 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 نومبر2020ء) پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع جیکب آباد میں سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر واقع عبدالجبار شہید چیک پوسٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف بسوں اور گاڑیوں کی تلاشی کے دوران نان کسٹم پیڈ اشیائ کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا جن کی مالیت تقریباً 58 لاکھ 80 ہزار 700 ہے۔

(جاری ہے)

نان کسٹم پیڈ اشیاء کی تفصیلات یہ ہی چھالیہ 52 کلو گرام اور 115 عدد بیگز،تارا فلٹر نسوار94 کلو گرام ،سگریٹ 356پیکٹس اور 8 عدد کارٹن ،کھتا 250 کلو گرام ،انڈین گٹکا 80 عدد بیگز6میڈیسن 9 عدد پیکٹس، سا لٹ 8 عدد بیگز،ٹائرز 26 عدد بر آمد شٴْدہ سامان مزید قانونی چارہ جوئی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار،رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔